نئی حکومت ٹرک سٹینڈز کی کمی کے مسئلے پر فوری توجہ دے

نئی حکومت ٹرک سٹینڈز کی کمی کے مسئلے پر فوری توجہ دے

  

لاہور(سٹی رپورٹر)صدر آل پاکستان ٹرک موٹراونرزایسویسی ایشن لالہ یاسر نصیرنے کہا ہے کہ لاہور میں ٹرک اسٹینڈز کی کمی ٹرانسپورٹرز کیلئے انتہائی دردِ سر بنی ہوئی ہے ، حکومت پنجاب اس انتہائی اہم مسئلے پر سنجیدہ بنیادوں پر توجہ دے۔

اور فی الفور ٹرانسپورٹر ز اور حکومتی نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے جو جگہ کا انتخاب کرے اور دیگر معاملات پرسروے کرے انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز کیلئے گڈزفارورڈنگ ایجنسی لائسنس جی ایف اے جاری کرنے کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل اُن کی تعداد ضابطہ کار ودیگر ایشوز پر مشترکہ لائحہ عمل اور پالیسی مرتب کی جاسکے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -