مشکل حالات میں بھی کبھی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑا
لاہور(سٹی رپورٹر)انصاف بزنس فورم پنجاب کے صدر میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ ہماری تاریخ تاجروں کی فلاح اور خدمت کے شاندار کارناموں سے عبارت ہے ، مشکل ترین حالات میں بھی ڈٹ کر پارٹی کے ساتھ کھڑے ہونا ریکارڈکا حصہ ہے۔
، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ افراد کا وطیر ہ بن چکا ہے کہ جو بھی پارٹی اقتدار میں آئے اس کے ساتھ شامل ہوکر ذاتی مفادات حاصل کرنا اور بعد میں وفاداریاں بدل لینا مگر ہمارا کبھی بھی یہ شیوہ اور طرزسیاست نہیں رہا ،ڈنکے کی چوٹ پر تحریک انصاف کے ساتھ کل بھی کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں اور آئند ہ بھی کھڑے رہیں گے تاجروں کے حقو ق کی جنگ پہلے بھی لڑی آئندہ بھی لڑتے رہیں گے ۔