چیئرمین پی ایچ اے اور ڈپٹی کمشنر کاشاہدرہ کو خوبصورت بنانیکی کوششوں پر اتفاق

چیئرمین پی ایچ اے اور ڈپٹی کمشنر کاشاہدرہ کو خوبصورت بنانیکی کوششوں پر اتفاق

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے چیئرمین یاسر گیلانی نے ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید سے ملاقات،شاہدرہ میں ٹریفک کی روانی، ایمبولینس کیلئے مخصوص راستہ، شاہدرہ ہسپتال سے ضلع چونگی کا تبادلہ اور ونڈالہ روڈ کے تاجران کے مسائل کے حل کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں بارہ دری روڈ پر گرین بیلٹ، بیگم کوٹ تا سگیاں چوک صفائی کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔جبکہ شاہدرہ کو خوبصورت بنانے کی کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے یاسر گیلانی کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -