تحریک انصافنے ہمیشہ قومی مفادات کو اہمیت دی،علی امین گنڈا پور

تحریک انصافنے ہمیشہ قومی مفادات کو اہمیت دی،علی امین گنڈا پور

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے کشمیر امور و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور کی صوبائی وزیر مال ملک محمد انور سے نیو منسٹر بلاک کے دفتر میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں عوام کی بہتری کیلئے کئے جانیوالے اقدامات اور مستقبل میں عوامی مفاد عامہ کے منصوبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی کا انقلاب لانے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں اور تحریک انصاف نے ہمیشہ قومی مفاد کوا ہمیت دیتے ہوئے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی لمحہ ضائع کئے بغیر اپنے عوامی خدمت کے مشن کو ترقی کی منازل طے کرنے تک جاری رکھیں گے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوچکا ہے۔

اور بہت جلد پاکستان سے کرپشن اور بد دیانتی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اور دوردراز کے علاقوں میں رہنے والوں کیلئے مزید 102اراضی ریکارڈ سینٹرز بنانے جا رہے ہیں ،جس سے عوامی سہولیات میں ایک انقلاب برپا ہو سکے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -