لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تین افسران کے تقررو تبادلے

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تین افسران کے تقررو تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے تین افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تقرری کے منتظر مزمل اشتیاق کو میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا اور انہیں اضافی طور پر ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ ون کی ذمہ داریاں انجام دینے کی ہدایت کی ہے ۔ میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر حمانہ سعید کو اپنی منصبی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اضافی طور پر ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ تھری کے فرائض بھی انجام دینے کی ہدایت کی ہے اور اظہر علی سے اس عہدے کا چارج واپس لے کر انہیں تا حکم ثانی چیف میٹرو پولیٹن پلانر کی ذمہ داریاں انجام دینے کی ہدایت کی ہے ۔دریں اثنا ء لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز)عبد الشکور رانا نے کچی آبادی ڈائریکٹوریٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکر الٰہی کا تبادلہ کر کے انہیں ریونیو ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کر دیا ہے ۔
تبادلے