حکومت اور اپوزیشن کے گٹھ جوڑ کا دور گزر چکا ہے،شاہد صدیق

حکومت اور اپوزیشن کے گٹھ جوڑ کا دور گزر چکا ہے،شاہد صدیق

  

لاہور ( سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار اس با ت کو ذہن نشین کر لیں کہ حکومت اور اپوز یشن کے گٹھ جوڑ کا دور گزر چکا ہے چوروں اور لٹیرو ں سے ہا تھ ملانے سے حقیقی احتسا ب کا سفر رک جائے گا اپوز یشن کڑے احتسا ب کے باعث بو کھلاہٹ کا شکار ہے۔

ملک لو ٹنے وا لے عدا لتو ں کا سامنا کر نے کی بجائے راہ فرار چا ہتے ہیں ۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پار ٹی رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ کر پٹ ما فیا کی چیخیں عوام سن رہی ہے ملک لو ٹنے والو ں سے ایک ایک پائی کا حسا ب لینا پوری قوم کی آواز ہے ابھی تو زر داری کیخلا ف گھیرا تنگ ہو ا گر فتاری کے خو ف سے زرداری کی ٹا نگیں کا نپنا شروع ہو گئی ہیں انہو ں نے کہاکہ بلاول بھی ملک میں تحریک چلانے کا شو ق پور ا کر لیں اب عوام ان کی چیخوں پکار سے گھرو ں سے نہیں نکلے گی پیپلز پار ٹی عوام میں اپنی مقبو لیت کھو چکی ہے چوہدری نثار کی بیان بازی خو د کو سیا ست میں زندہ رکھنے کیلئے ہیں چوہدری نثاراور جاو ید ہا شمی کا سیا سی کیئر یر ختم ہو چکا ہے یہ سیا ست کو خیر آ باد کہہ کر اللہ اللہ کر یں اور اپنے سا بق گناہو ں کی اللہ سے معا فی ما نگیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -