ملک و قوم کی تقدیر نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر منحصر ہے،ذکر اللہ مجاہد

ملک و قوم کی تقدیر نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر منحصر ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور (پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ ملک و قوم کی تقدیر نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر منحصر ہے ، دنیا میں تعمیرو ترقی کے انقلاب کی سینکڑوں داستانیں شاہد ہیں کہ معاشروں کی تعمیرو ترقی میں قلیدی کردار نوجوان نسل ہی ادا کرتی آرہی ہے ۔ جماعت اسلامی یوتھ نوجوانوں کو منظم کرنے کے ساتھ ان کیلئے صحتمند سرگرمیوں کی فراہمی ، مسائل کے حل اور ان کو روزگار کمانے کے قابل بنا نے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں جے آئی یوتھ لاہور کے ذمہ داران کی حلف برداری تقریب میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

۔ اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیر احمد گوندل ، صدر جے آئی یوتھ وسطی پنجاب شاہد نوید ملک ، نومنتخب صدر صہیب شریف ،جے آئی یوتھ لاہور کے نومنتخب ذمہ داران قدیر شکیل ، ملک عدنان ، حسن جٹ ، رضوان یوسف ، احمد فوزان ، احمد طور ، حافظ انعام ، حسنان اکبر ، ذیشان اکمل سمیت بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -