پنجاب یونیورسٹی کا جلسہ عطائے اسناد 1288، طلبہ میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم

پنجاب یونیورسٹی کا جلسہ عطائے اسناد 1288، طلبہ میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اخترنے کہا ہے کہ یہ مقابلے کی دنیا ہے جس میں وہی کامیاب ہو رہے ہیں جو اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لہذا طلباء و طالبات کو چاہئے کہ وہ ملکی ترقی کے لئے اپنے شعبوں میں جدید علم اور مہارت سے خود کو آراستہ کریں وہ پنجاب یونیورسٹی کے 127 ویں جلسہ عطائے اسنادسے فیصل آڈیٹوریم میں خطاب کر رہے تھے، جلسہ عطائے اسنادمیں پی ایچ ڈی کے131،ایم ایس /ایم فل کے 478، ایم اے/ایم ایس سی کے 325اور بی ایس کے 217طلباؤ طالبات کو ڈگریاں جبکہ ایم ایس /ایم فل کے 115، ایم اے /ایم ایس سی کے 68اور انڈر گرایجوئٹس کے 85 طلباؤ طالبات کو میڈلز دیئے گئے جبکہ کل1419ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے گئے اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، رجسٹرارڈاکٹر محمد خالد خان، قائمقام کنٹرولرامتحانات محمد رؤف نواز، ایڈیشنل کنٹرولر راجہ شاہد جاوید،صدر اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محبوب حسین،سنڈیکیٹ و سینیٹ ممبران، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان،فیکلٹی ممبران ، انتظامی عہدیداران، طلباؤ طالبات اور ان والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر نیازاحمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ بہترین گرایجوایٹس پیدا کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے،انتظامیہ اور اساتذہ کی دن رات محنت سے چند مہینوں میں ہی پنجاب یونیورسٹی کی ایشین رینکنگ میں بہتری آئی ہے اور پنجاب یونیورسٹی کا شمار دنیا کی ان 39 فیصد یونیورسٹیوں میں ہو رہا ہے جنھوں نے 2018 میں سب سے زیادہ ترقی کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -