ہسپانوی امدادی کشتی تین سو مہاجرین کو لیکر بندرگاہ پر لنگر انداز

ہسپانوی امدادی کشتی تین سو مہاجرین کو لیکر بندرگاہ پر لنگر انداز

  

میڈرڈ (این این آئی) ہسپانوی امدادی کشتی قریب تین سو مہاجرین کے ہمراہ اسپین کی ایک بندرگاہ پر پہنچ گئی ۔ ان تارکین وطن کو ایک ہفتہ قبل لیبیا کی سمندری حدود کے قریب ڈوبنے سے بچایا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوپن آرمز نامی یہ امدادی کشتی سان روقے کے (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

علاقے میں واقع سری ناویس بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگئی ۔ یہ بندرگاہ ہسپانوی شہر الہیسیرس کے قریب ہے۔پرو ایکٹیوا اوپن آرمز امدادی فلاحی تنظیم جو تارکین وطن کو لانے والی کشتی کی منتظم ہے، نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔کشتی پر موجود تین سو دس پناہ کے متلاشی افراد کو خوراک، طبی سہولیات اور لباس کی فراہمی کی خدمات فلاحی تنظیم ریڈ کراس کے کارکنان انجام دیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -