انتخابی عمل کے جزوی التوا پر کانگو میں مظاہرے،پولیس کا لاٹھی چارج

انتخابی عمل کے جزوی التوا پر کانگو میں مظاہرے،پولیس کا لاٹھی چارج

  

برازوویلا (این این آئی)کانگو کی پولیس نے ملک کے مشرقی شہروں میں حکومت مخالف مظاہرین کو منشتر کرنے کی خاطر آنسو گیس کے شیل برسائے اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ دو سال کی تاخیر کے بعد اس افریقی ملک میں اتوار کے دن الیکشن ہو رہے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق بینی (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

اور بوٹیمبو نامی شہروں میں یہ مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب حکومت نے کہا کہ وہ ایبولا وائرس سے متاثرہ اس خطے میں انتخابات ملتوی کر رہی ہے۔ اس خطے کو صدر جوزف کابیلا کی مخالف اپوزیشن کا اہم گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ دو سال کی تاخیر کے بعد اس افریقی ملک میں اتوار کے دن الیکشن ہو رہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -