میاں شبیر علی قریشی کا فاطمہ شوگر ملز کا دورہ ‘ کاشتکاروں سے ملاقاتیں ‘ مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

میاں شبیر علی قریشی کا فاطمہ شوگر ملز کا دورہ ‘ کاشتکاروں سے ملاقاتیں ‘ ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وزیر مملکت ہاوسنگ اینڈ ورکس میاں شبیر علی قریشی نے فاطمہ اور شوگر ملز کا اچانک دورہ کیا،اس موقع پر میاں شبیر علی قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

اپنے کسان بھائیوں کی مشکلات کے حل اور مسائل کے خاتمہ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے،گنے کے مقرر کردہ ریٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا رہا ہے، شوگر ملز انتظامیہ کاشتکاروں کو سی پی آر فوری جاری کرنے‘مکمل وزن اور کٹوتی نہ کرنے کی مکمل پابند ہیں، میاں شبیر علی قریشی نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ مڈل مین کے جھانسے میں ہرگز نہ آئیں اور منظور شدہ کنڈوں پر وزن کروا کر ملوں کو گنا سپلائی کرکے مقررہ کردہ ریٹ حاصل کریں ،اس ضمن میں کسانوں کے استحصال کرنیوالے عناصر کیخلاف سختی سے نمٹا جائیگا،انہوں نے شوگر ملز میں گنا لیکر آنے والے کسانوں سے گنے کے ادا کئے جانیوالے ریٹ‘وزن اور کٹوتی سے متعلقہ معاملات بارے دریافت کیا، انہوں نے کسانوں کو جاری کردہ انڈومنٹس‘پرمٹ اور سی پی آر کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے شوگر ملز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ گنا لیکر شوگر ملز میں آنے والے کسانوں کو بیٹھنے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کسانوں کو انکی محنت کا پورا معاوضہ دینے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی اور کسانوں کے مفادات کاپورا خیال رکھا جائیگا،میاں شبیر علی قریشی نے کہا کہ شوگر ملز کی انتظامیہ کے خلاف ناجائز کٹوتی، ادائیگیوں میں سست روی اور دیگر شکایات کے ازالہ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں،انہوں نے شوگر ملز کے گیٹ پر کسانوں کے مسائل سنے،کسانوں نے وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی کے سامنے شوگر ملز انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے،اس موقع پر کسانوں کا کہنا تھاکہ بروکر سرگرم ہیں اور ان بروکرز کو ملز انتظامیہ کی سر پرستی حاصل ہے،وزیر مملکت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے شوگرملز انتظامیہ کو تنبہہ کی کہ حکومتی ریٹ 180 روپے ہے ملز انتظامیہ حکومتی ریٹ کی پابند ہے، شوگر ملز انتظامیہ گنے پر کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہ کرے، انہوں نے کہا کہ کسانوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی سی مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور،اے سی کوٹ ادو جام افتاب حسین،سابق ناظم چوہدری محمد عارف ندیم،سابق ممبر ضلع کونسل میاں رفیق قریشی،جنر ل کونسلر رائے عابد حسین ودیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -