امریکہ میں شدید برف باری ،نظام زندگی درہم برہم ،ٹریفک حادثات میں چھ ہلاک

امریکہ میں شدید برف باری ،نظام زندگی درہم برہم ،ٹریفک حادثات میں چھ ہلاک

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے مغربی اور جنوب مشرقی علاقوں میں شدید برف باری نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا ، خراب موسم کے باعث ہونے والے حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب لوزیانا میں آسمانی بجلی کی وجہ سے درخت گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی(بقیہ نمبر63صفحہ7پر )

۔ کنساس اور شمالی ڈکوٹا میں سڑکوں پر برف کی وجہ سے گاڑیاں سلپ ہونے کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی ٹی وی کے مطابق لوزیانا ، کنساس ، شمالی و جنوبی ڈکوٹا ، منی سوٹا اور ا?ئیووا میں شدید برف باری جاری ہے ، جبکہ نارتھ سینٹرل سے مڈ ویسٹ تک ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔برف باری اور تیز ہواوں کی وجہ سے بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، 500 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں ، 5700 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ جمعرات کو بھی 800 پروازیں منسوخ اور 6500 تاخیر کا شکار ہوئی تھیں۔دوسری جانب لوزیانا میں آسمانی بجلی کی وجہ سے درخت گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

کنساس اور شمالی ڈکوٹا میں سڑکوں پر برف کی وجہ سے گاڑیاں سلپ ہونے کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -