ملک میں سردی کی شدت برقرار میدانی علاقوں میں دھند کا راج

ملک میں سردی کی شدت برقرار میدانی علاقوں میں دھند کا راج

  

اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک) ملک میں سردی کی شدت برقرار ہے، دھند نے ہر منظر دھند لائے رکھا، جس کے باعث ٹریفک کی (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

روانی بھی متاثر ہوئی۔ ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم ون برہان سے پشاورتک جبکہ ایم ٹو کوٹ مومن سے لاہور تک اور ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ تک بند کئے گئے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اگلے دو روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویڑن میں بعض مقامات پر شدید اور ہلکی دھند کا سلسلہ جاری رہیگا تاہم آئندہ ہفتے کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔منگل اور بدھ کے دوران کوئٹہ، ڑوب، کوہاٹ، مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برف پڑنے کا امکان ہے۔

سردی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -