ملتان‘ چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ‘ پولیس لاپتہ

ملتان‘ چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ‘ پولیس لاپتہ

  

ملتان ( وقائع نگار)چوری ڈکیتی کے مختلف واقعات میں شہری نقدی، قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تھا نہ ممتاز آباد کے علاقے پیپلزکالونی کچی آبادی میں محمد زاہداپنی فیملی کے ہمراہ شادی (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

میں شرکت کے لئے گیا ہواتھا کہ نامعلوم ملزمان نے تالے توڑ کرساڑھے 6لاکھ نقدی،ساڑھے5تولہ طلائی زیورات چوری کرکے فرارہوگئے،تھا نہ نیوملتان کے علاقے ایس بلاک میں نوید اپنے بھائی فاروق و شاہد کے ہمراہ دکانیں بند کرکیاپنے گھر ائے تھے کہ تین مسلح افراد نے گھرمیں گھس کر 5لاکھ روپے نقدی چھین لی،ملتان کے مختلف علاقوں تھا نہ لوہارہ گیٹ سے رفیع ،تھا نہ کوتوالی سے غلام عباس،تھا نہ چہلیک سے محمد نعیم اور تھا نہ شاہ شمس کی حدود سے مجاہد رسول کی موٹرسائیکلیں نامعلوم ملزمان نے چوری کرلی ، مختلف واقعات میں بابر علی اور ارشاد کا موبائل نامعلوم ملزمان نے چوری کرلیا ، متعلقہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -