بارشیں ’’روٹھ‘‘ گئیں خشک سالی میں اضافہ ،فصلوں کو بھاری نقصان کا خدشہ

بارشیں ’’روٹھ‘‘ گئیں خشک سالی میں اضافہ ،فصلوں کو بھاری نقصان کا خدشہ

  

ملتان( سپیشل رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گزشتہ دو ماہ سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی میں شدید اضافہ ہونے کااندیشہ پیدا ہوگیاہے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سردی اور کورے کی شدت میں بھی کئی گنا اضافہ نوٹ کیا جارہا ہے جس سے کاشتہ فصلوں کو بھاری نقصان ہونے کاامکان ہے خشک سالی سے فصلوں کی کم پیداوار حاصل ہونے کاخدشہ ہے جبکہ فی ایکڑ پیداواری لاگت(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

میں بھی کافی اضافہ ہونے کاامکان ہے ماہرین زراعت نے ناموزوں موسمی حالات سے فصلوں کی نقصان کی شرح میں دوگنا اضافہ نوٹ کیا ہے بارشوں سے پانی کی قلت سوفیصد پوری ہونے کاامکان تھا اور کاشتہ فصلوں کو کافی فائدہ ہونے کاامکان تھا فی ایکڑ پیداواری لاگت میں ریکارڈ کمی اور پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوناتھا جوکہ نہیں ہوسکا بالخصوص کاشتہ فصل گندم کوبارشوں کی اشد ضرورت ہے اس سے فصل گاب کرنا تھا جوکہ نہیں کررہی ہے دریاؤں ندی نالوں میں بھی پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے پانی کے ذخائر میں بھی مسلسل کمی آتی جارہی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -