قیادت کیخلاف انتقامی کارروائیاں ‘ جیالے اشارے کے منتظر ‘ پی پی رہنما
ملتان( سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی جنو بی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود ، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، سیکریٹری تعلقات عامہ سابق ایم پی اے نفیس احمد انصاری ،ممبر فیڈرل کونسل عبد القادر شاہین، ضلعی جنرل سیکریٹری راؤ ساجد علی ،سیکریٹری اطلاعات چوہدری محمد یسین، خواتین ونگ جنو بی پنجاب کی سینئر نائب صدر راضیہ رفیق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ الگ صوبہ جنوبی پنجاب پیپلز پارٹی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
کے منشور کا حصہ ہے اور الگ صوبہ پیپلز پارٹی ہی بنائے گی موجودہ حکمران اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش میں مصروف ہیں پیپلز پارٹی حکمرانوں کی ایسی کوششوں کو عوامی حکومت سے ناکام بنائے گی جے آئی ٹی کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے کی کوشش کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا کیونکہ موجودہ حکمرانوں کا ٹوپی ڈرامہ پوری قوم جان چکی ہے پیپلز پارٹی ایک عوامی قوت ہے جبکہ حکمران اپنی انتقامی کاروائیوں سے عوام میں اپنا اعتماد کھو چکے ہیں پیپلز پارٹی کی قیادت کو گرفتار کرنے والوں کی سازش کامیاب نہیں ہو گی اگر حکمرانوں نے اپنا رویہ نہ بدلہ تو پھر ملک بھر میں دما دم مست قلندر ہو گا انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو دیوار سے لگانے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو کی کال کے منتظر ہیں پیپلز پارٹی ایسے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں ہے سازشوں کا جال پھیلانے والے خود اب اس جال کے اندر پھنس جائیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جنو بی پنجاب بنانے میں کلی طور پر ناکام ہو چکے ہیں الگ صوبہ جنوبی پنجاب پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے اور الگ صوبہ پیپلز پارٹی ہی بنائے گی کیونکہ پیپلز پارٹی ہی الگ صوبہ بنانے کی اہلیت رکھتی ہے ۔
پیپلز پارٹی