مہاجرین کا انگلش چینل عبور کرنا بڑھ گیا، برطانیہ کو تشویش لاحق

مہاجرین کا انگلش چینل عبور کرنا بڑھ گیا، برطانیہ کو تشویش لاحق

  

لندن(این این آئی)برطانیہ نے کہا ہے کہ مہاجرین کی جانب سے غیر قانونی طور پر رْود بارِ انگلستان کو عبور کرنے کے واقعات میں اضافے پربرطانوی حکومت کو شدید تحفظات ہیں(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

۔ کرسمس کے روز چالیس مہاجرین کو انگلش چینل میں ڈوبنے سے بچایا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی سرحدی حکام کو ملک کے جنوب مشرقی ساحلی شہر کینٹ سے تین مختلف مقامات پر تیئس کے قریب ایرانی باشندے ملے تھے۔ اس سے چند گھنٹے قبل ہی فرانسیسی بحری حکام نے سمندری گزرگاہ انگلش چینل میں خستہ حال کشتیوں پر سوار گیارہ تارکین وطن کو امدادی کارروائی کرتے ہوئے ڈوبنے سے بچایا تھا۔اس حوالے سے برطانوی وزیر برائے مہاجرت کیرولین نوکس کا کہنا تھاکہ حالیہ دنوں میں انگلش چینل کو غیر قانونی طریقے سے عبور کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس پر برطانیہ کو تشویش ہے۔ ان میں سے کچھ تو واضح طور پر منظم جرائم پیشہ گروہوں کے ذریعے پلان کیے جاتے ہیں جبکہ کچھ انفرادی طور پر موقع دیکھتے ہوئے سمندر پار کر کے انگلستان پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -