شمالی شام میں شدید بارشوں سے مہاجر بستیاں متاثر،امدادی سامان بہہ گیا

شمالی شام میں شدید بارشوں سے مہاجر بستیاں متاثر،امدادی سامان بہہ گیا

  

دمشق(این این آئی)شمالی شام میں شدید بارشوں کے نتیجے میں وہاں موجود بے گھر افراد کے سینکڑوں ٹینٹ بہہ گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امدادی تنظیموں نے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

متاثرہ افراد کی فوری مدد کی اپیل کی ۔ بتایا گیا کہ ادلب صوبے کے اتمے، دانا، سرمادا اور قاہ کے علاقوں میں سینکڑوں خیمے سیلابی بارشوں کی نذر ہو گئے ہیں۔

ان خیمہ بستیوں میں رہائش پذیر افراد کے بستر، ادویات اور دیگر ضروری سامان بھی ان طوفانی بارشوں سے ضائع ہو گئے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -