چوک سرور شہید ‘ 87 سالہ بزرگ ہاتھ پھیلانے کے بجائے محنت مزدوری میں سب سے آگے شہریوں کا غلام قادر کو زبردست خراج تحسین

چوک سرور شہید ‘ 87 سالہ بزرگ ہاتھ پھیلانے کے بجائے محنت مزدوری میں سب سے آگے ...

  

چوک سرور شہید(سپیشل رپورٹر) چوک سرور شہید دوسروں کے لیے مثال بن گیا ‘ 87سالہ بزرگ پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے مارکیٹ(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

میں کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرتا ہے۔تفصیل کے مطابق چوک سرور شہید محمد آباد کا رہائشی 87سالہ بابا غلام قادر اپنا اور اپنی اہلیہ کا پیٹ پالنے کے لیے آج بھی مارکیٹوں کے اندر کھانے پینے کی اشیاء کے پیکٹ بنا کر جن میں ریوڑی ،نمکو ،چھوہارے وغیرہ شامل ہیں فروخت کرتا ہے غلام قادر کے تین بیٹے تھے جو کئی سال پہلے وفات پاگئے تھے اب محمد آباد میں دونوں میاں بیوی زندگی کے دن گزار رہے ہیں لیکن 87سال کی عمر میں بھی غلام قادر نے ہاتھ پھیلانے کی بجائے رزق حلال کماکر اپنی اور اپنی اہلیہ کے لیے کھانے پینے کی اشیاء گھر لیکر جاتا ہے غلام قادر کا کہنا ہے کہ میں روزانہ اشیاء فروخت کرکے اپنی بیمار بیوی کی ادویات اور کھانے کا سامان لیکر جاتا ہوں اور جب تک میں چل پھر سکتا ہوں میں اپنی مزدوری کرتا رہوں گا شہریوں نے غلام قادر کے اس اقدام پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور 87سالہ غلام قادر کو محنت نہ کرنے اور دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے والوں کے لیے ایک مثال قرار دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -