شہبازشریف کی بطور چیئرمین (پی اے سی) تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

شہبازشریف کی بطور چیئرمین (پی اے سی) تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد(صباح نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی بطورچئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) تعیناتی کے خلاف درخواست کو سماعت کے لئے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

مقررکردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈویژن بنچ پیر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔ ڈویثرن بنچ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اخترکیانی شامل ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ریاض حنیف راہی اورجی ایم چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب آرڈی ننس کی سیکشن 31 کی خلاف ورزی پر ریفرنس تیارکرنے کی ہدایت کی جائے۔درخواست گزاروں نے یہ استدعا بھی کی ہے کہ احتساب عدالت لاہور کوشہبازشریف کے خلاف نیب آرڈی ننس سیکشن 16 بی کے تحت کارروائی کی ہدایت کرے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -