ملتان ‘ ڈسٹرکٹ بار الیکشن ‘ 12 جنوری کو پولنگ ‘ تیاریاں شروع ‘ جوڑ توڑ میں تیزی

ملتان ‘ ڈسٹرکٹ بار الیکشن ‘ 12 جنوری کو پولنگ ‘ تیاریاں شروع ‘ جوڑ توڑ میں ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات 2019ء کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پولنگ 12 جنوری 2019 کو ہوگی۔ اس ضمن میں الیکشن بورڈ ڈسٹرکٹ بار ملتان کی جانب سے جاری شیڈول کیمطابق سالانہ انتخابات کیلئے 2جنوری کو صبح 9 بجے سے2بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال3 (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

جنوری کو صبح10بجے سے 12 بجے تک ہوگی۔ اعتراضات 4جنوری کو صبح10بجے سے 12 بجے تک اور 5جنوری کودن12 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے جبکہ دن 3 بجے امیداروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔ پولنگ 12جنوری کو صبح 9بجے سے شام4بجے تک ہوگی اور دن 1بجے سے2 بجے تک وقفہ ہوگا۔ دریں اثناء الیکشن بورڈ نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیداروں کی اہلیت کا معیار بھی مقرر کردیا ہے جس کے مطابق ڈسٹرکٹ بار الیکشن میں صدارت کی نشست پر حصہ لینے کیلئے مدت وکالت 10سال، نائب صدر کی نشست کیلئے 7سال، جنرل سیکرٹری کی نشست کیلئے5سال جبکہ فنانس سیکرٹری، لائبریری سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری اور مجلس عاملہ کیلئے3سال کی پریکٹس ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔جبکہ جوڑ توڑ میں تیزی آگئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -