جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار ‘ کچے میں ایک اور آپریشن پر غور

جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار ‘ کچے میں ایک اور آپریشن ...

  

روجھان (نمائندہ پاکستان )آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد عمر شیخ نے بزورگ سیاست دان اور سابق وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری اور ایم این اے سردار ریاض مزاری ،ڈپٹی سپیکر پنجاب میر دوست محمد خان مزاری سے ملاقات کی ‘ملاقات میں تحصیل روجھان کچے کے علاقوں میں امان و امان کی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال اور جرائم پیشہ عناصروں سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روجھان کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے جرائم پیشہ افراد سے نمٹنے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی بنا رہے ہیں پولیس کے اعلیٰ افسران سے اس معاملے پر تفصیلی گفتگو کی جارہی ہے میں اپنے علاقے کے لوگوں کے ساتھ ہوں علاقے کے لئے میرا خون کا آخری قطرہ حاضر ہے اس موقع پر ایم این اے سردار ریاض مزاری کہا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہمارے علاقے کے امن و امان کو تباہ کیا جا رہا ہے اور ہم تمام معاملات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں اس موقع پر آر پی او، ڈیرہ غازی خان محمد عمر شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا روجھان میں امن وامان جے حوالے سے آج میں نے یہاں کا وزٹ کیا ہے کچے کے علاقے میں لاء4 اینڈ آرڈر کی بگڑی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا ہے گزشتہ کچھ دنون سے کچے کے جرائم پیشہ افراد بوٹ بریج اور شہر میں فائرنگ کے واقعات کے ذریعے خوف پھیلانے کی مزموم کوشش کی ہے کریمنل گینگ چاہتے ہیں کہ دریا سندھ پر بننے والا عارضی پل نہ بن سکے کیونکہ پل بننے سے پولیس کی رسائی کچے کے علاقوں میں ہو سکے گی اس تمام تر صورتحال کے پیش نظر یہ لوگ اوچھی حرکتیں کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا، کہ اس مسئلے کے مستقل حل کے لئے کچے کے لوگوں کو یونین کونسل کی سطح پر پڑھے لکھے مقامی افراد کو بھرتی کرنے کے لئے حکومت پنجاب کو تجویز ارسال کی جائے گی تاکہ مقامی افراد کے دریائی فورس بننے سے مستقل بنیادوں پر کچے کے علاقے میں امن وامان کی صورتحال پر قابو پایا جا سکے گا۔۔۔۔۔۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری نے علاقے کے امن وامان کی مخدوش صورتحال کے حوالے سے آر پی او کو بتایا اس کے علاوہ سردار عتیق مزاری سردار رفیق اعظم مزاری، سردار سہیل ارسلان مزاری سردار بلال مزاری ملاقات میں شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کچے کے علاقے میں ایک اور آپریشن پر غور کیا جا رہا ہے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -