نوجوان اپنی تمام توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں ، مدیحہ نثار

نوجوان اپنی تمام توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں ، مدیحہ نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ )خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن مدیحہ نثارنے نوجوان نسل پرزوردیاہے کہ وہ اپنی تمام ترتوجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں ۔ وہ پشاورمیں پولیس پبلک سکول کے گرینڈالومنی میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہی تھیں ۔تقریب میں ایم پی اے شفیع اللہ خان اورپولیس کے اعلیٰ حکام کے علاوہ معززین شہر اورطلباء کے والدین نے کثیرتعداد میں شرکت کی جب کہ سکول پہنچنے پرپولیس بینڈنے مارچ پاسٹ کیااورمہمان خصوصی کوسلامی دی ۔ ایم پی اے مدیحہ نثار نے کہاکہ دورجدید میں تعلیم یافتہ اقوام ترقی کی دوڑمیں سب سے آگے ہیں ۔ اسلام نے تعلیم کی اہمیت پر زوردیاہے ۔مدیحہ نثار نے کہاکہ تعلیم کے بغیرموجودہ دورمیں ترقی کاتصورتک نہیں کیاجاسکتا ۔انہوں نے کہاکہ حصول علم کی ضرورت اہمیت جتنی آج ہے اس سے انکار نہیں کیاجاسکتا ۔انہوں نے کہاکہ علم کا حصول ہر انسان پر لازم ہے اوراس کے لیے عمر کی کوئی قیدنہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکی حکومت وزیراعلیٰ محمودخان کی قیادت میں تعلیمی سہولتوں کے فروغ پراپنے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے اوراس بارے میں عمران خان کی ہدایات پرعمل کیاجارہاہے ۔ مدیحہ نثار نے طلباء میں اسناد تقسیم کیں اورعملے اورطلباء کے مسائل ہمدردی سے سنے اورحل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پرمہمان خصوصی مدیحہ نثارکوپولیس پبلک سکول کے تاریخی پس منظرسے آگاہ کیاگیا۔