حکومت نے چوروں ، لٹیروں کیخلاف جہاد شروع کررکھا ہے، شکیل ایڈووکیٹ

حکومت نے چوروں ، لٹیروں کیخلاف جہاد شروع کررکھا ہے، شکیل ایڈووکیٹ

  

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)صوبائی وزیرمال شکیل خان ایڈدوکیٹ نے کہاہے پاکستان تحریک انصاف کے حکومت نے چورون اورلٹیروں کے خلاف جوجہادشروع کیاہے عوام بھی چوروں اورلٹیروں کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ چوروں اورلٹیروں کاکام اقتدارنہیں ان کاجگہ جیل ہے ۔ان خیالات کاا ظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان قدرتی حسن اوروسائل سے مالامال ملک ہے مگرکرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کودونوں ہاتھوں سے بے دردی کے ساتھ لوٹاگیاہے جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اوربے روزگاری عروج پرہے پاکستان تحریک انصاف اب قتدارمیں اکران چوروں اورلٹیروں کے ساتھ پائی پائی کااحتساب کریگی اوراحتساب سے کوئی بھی بچ نہیں ہوگا کیونکہ چوروں اورلٹیروں کاکام اقتدارنہیں وہ جیل کے سلاخوں میں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن سے قبل این سی پی گاڑیوں میں گھومنے والے لوگوں نے اقتدارمیں اکراب ارب پتی ہیں ان لوگوں نے صرف اورصرف کرپشن کی ہے اورملک کاخزانہ بے دردی کے ساتھ لوٹاگیاہے انہوں نے اپنے بچوں کے روشن مسقبل کیلئے غریب عوام کے بچوں کامستقبل داؤپرلگادیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ سیاستدان قوم کی لوٹی ہوئی دولت بخوشی جمع کرائیں ورنہ کوٹ لکھپت اوراڈیالہ جیل کے لئے تیاررہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -