نشتر ہسپتال میں نوسربازوں ‘ جیب تراشوں کے ڈیرے ‘ وارداتوں میں اضافہ

نشتر ہسپتال میں نوسربازوں ‘ جیب تراشوں کے ڈیرے ‘ وارداتوں میں اضافہ

  

ملتان ( وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں داخل مریض کے بیٹے سے نوسرباز 10 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لیکر رفو چکر ہو گیا۔بتایا جاتا (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ہے کہ وارڈ نمبر 7 میں داخل مریض عبدالحمید کا بیٹا نشتر روڈ سے ادویات لینے جا رہا تھا کہ نوسرباز نے اسے بہلا پھسلا کر 10 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لے لیا اور رش میں غائب ہو گیا۔مزید برآں نشتر ہسپتال انتظامیہ نے مسلسل وارداتیں کرنے والے جیب تراش کی تصویر کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے سے حاصل کر کے ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر نمایاں جگہوں پر لگادی ہیں اور اسکا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔سیکورٹی سٹاف کو بھی جیب تراش کو دیکھ کر پکڑنے کا حکم دیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -