دیر لوئر، پی ٹی سی ایل کی ناقص کارکردگی سے صارفین پریشان

دیر لوئر، پی ٹی سی ایل کی ناقص کارکردگی سے صارفین پریشان

  

تیمرگرہ ( بیورورپورٹ ) دیر لو ئیر، پی ٹی سی ایل کی ناقص کارکردگی سے صارفین پریشان ،گزشتہ دس دنوں سے براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس خراب ہو نے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے ، وادی تالاش کے 75صارفین نے اگلے ہفتے سے محکمہ کے خلاف کنزیومر کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق دیرلویر کے علاقہ وادی تالاش میں پی ٹی سی ایل کے صارفین کو سروس کے استعمال میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،حکومت کی جانب سے پانچ سال تک ملاکنڈڈویژن کی ٹیکس فری زون حیثیت برقرار رکھنے کے باوجود گزشہ پانچ مہینے سے ماہانہ بلز میں 700روپے تک کی اضافی رقم ٹیکس کی مدمیں کاٹی جارہی ہے ،تاہم وادی میں گزشتہ تین دہائیوں سے زیرزمین بچھائی جانے والے بوسیدہ کیبل میں بار بار پانی داخل ہونے سے پی ٹی سی ایل کی تمام سروسز سمارٹ ٹی وی ،ٹیلی فون ،اور براڈ بینڈ انٹر نیٹ دس دنوں سے مکمل بند ہے ،صا ر فین نے الزام لگایا ہے کہ ٹیکسوں کے سا تھ بھاری بھر کم بلوں کی بروقت ادائیگی کی باوجو د سروس میں بہتری نہ آناافسوس ناک ہے ،جس کے باعث متاثرہ 75صارفین نے اگلے ہفتے سے سروس منقطع کرنے ا ور محکمہ کے خلا ف کنزیومر کورٹ میں اپیل جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -