وہاڑی،تیز رفتار گاڑی الٹ گئی،خاتون سمیت 4افراد زخمی

وہاڑی،تیز رفتار گاڑی الٹ گئی،خاتون سمیت 4افراد زخمی

  

وہاڑی (بیورورپورٹ+نامہ نگار) کسمسر 27 بھٹہ روڈ پر ایک کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد دے کر زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا تفصیل کے مطابق کسمسر 27 بھٹہ روڈ پر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر فوری رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کا تعلق 35ڈبلیو بی سے ہے زخمیوں میں 50 سالہ رشیداں،65 سالہ ریاض،35 سالہ آصف اور 60 سالہ بشیر شامل ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -