پشاور ،فردوس چوک میں تجاوزات کی بھر مار ، رو ڈ مکمل بند
پشاور( سٹی رپورٹر)پشاور کے علاقے فردوس میں تجاوزات کی وجہ سے روڈ مکمل طور پر بند ہوگیا جس کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ پیدل چلنے والوں کا گزرنا بھی مشکل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پشاور میں ایک طرف بی آرٹی منصوبے کی وجہ سے عوام کو سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلا ت کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں تجاوزات کی وجہ سے سڑکیں تنگ پڑے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی کے ساتھ راہ گیروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بی آرٹی منصوبے پر کام کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ سے زیادہ تر گاڑیاں باچاخان چوک کے طرف موڑ دی جاتی ہے اور جناح پارک روڈ کے زریعے مین جی ٹی روڈ پر گاڑیاں چلے جاتے ہیں لیکن فردوس میں ریڑھی بانوں کی وجہ سے روڈ کو بند کیا ہوتا ہے جبکہ بعض جگہوں پر سڑکے پر ہی لوگوں نے دکانیں سجائیں ہیں جس کہ وجہ سے روازانہ ٹریفک جام رہتاہے جس عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فرودس میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔