ایس آئی یوٹی میں فلاحی رضا کارانہ پروگرام کی تقریبِ تقسیم اسناد

ایس آئی یوٹی میں فلاحی رضا کارانہ پروگرام کی تقریبِ تقسیم اسناد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ممتاز معالج اور ایس آئی یو ٹی کے سربراہ پروفیسر ادیب رضوی نے طلبا پر زوردیا ہے کہ وہ انسانی خدمت کو اپنی زندگی کا مشن بنائیں۔ یہ بات انہوں نے ایس آئی یوٹی میں طلبا کے فلاحی رضاکارانہ پروگرام کی تقریب اسناد کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ایس آئی یو ٹی کے فلسفہ خدمت مفت علاج عزت نفس کے ساتھ کی فراہمی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ طلبا کے فلاحی رضاکارانہ پروگرام کا مقصدمعاشرے میں انسانی خدمت و تعظیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ پروگرام نوجوان نسل کومعاشرے کی خدمت کے بارے میں آگہی فراہم کرتی ہے کہ وہ جذبہ ، ایثار اور لگن سے لوگوں کی مدد کر یں اور اپنی زندگی کے علاوہ دوسروں کی زندگی کو بھی سمجھنے کی کوشش کریں۔ اس پروگرام کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک چھ ہزار دو سو چھیاسی طلبا نے تربیت حا صل کی اور اس سے بڑھ کر یہ کہ طلبا ، انکے والدین و اساتذہ میں فراخدلی سے خیر مقدم و ستائش کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔موسم سرما کا اکیاونواں بیچ ایک ہفتہ دورانیہ پر مشتمل تھاجس میں اسکول اور کالج کے طلبا نے تیس گھنٹے وقف کئے۔ اس دوران انہیں ادارے کی طبی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -