پشاور ، سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی گیس بھی غائب

پشاور ، سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی گیس بھی غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں سردی کی شدت میں مزیداضافہ کے ساتھ سوئی گیس کی آنکھ مچولی کاسلسلہ بھی شروع ہوگیاہے شہرکے بیشترعلاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اورمسلسل عدم دستیابی کے باعث بچوں سمیت بڑے افرادبھی موذی امراض میں مبتلاہورہے ہیں شہرکے علاقہ کچی محلہ ،گاڑی خانہ ،گلبہار،اعجازآباد،گجرآباد،نشترآباد،مسکین آباد،نوتھیہ ،سول کوارٹر،ورسک روڈاوردیگرعلاقوں میں حسب معمول امسال بھی سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے جسکی وجہ سے ان علاقوں کے مکین اس دورجدیدمیں بھی لکڑیوں پرکھاناپکانے پرمجبورہیں اوریہ کہ اکثرافرادمہنگائی کے اس دورمیں مجبوراًباہرسے تیارکھانالارہے ہیں شہریوں کاکہناہے کہ حکومت آئے روزسوئی گیس اوربجلی کے نرخوں میں اضافہ کررہی ہے لیکن اس کے برعکس شہریوں کوسوئی گیس اوربجلی کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ شہرکے پوش علاقوں کی طرح مذکورہ علاقوں کے شہریوں کوبھی زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے انہوں نے جنرل منیجرسوئی سدرن گیس اورارباب اختیارسے مطالبہ کیاکہ وہ شہرمیں اس شدیدسردی کے موسم میں سوئی گیس کی فراہمی کویقینی بنائیں اورلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجائے بصورت دیگرراست اقدام اٹھانے پرمجبورہوجائیں گے ۔