سندھ میں گورنر راج لگنے کی کوئی اطلاع نہیں ،عمران اسماعیل

سندھ میں گورنر راج لگنے کی کوئی اطلاع نہیں ،عمران اسماعیل

  

سکھر (بیورو رپوٹ)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میرے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ سندھ میں گورنر راج لگ رہا ہے۔ہفتہ کو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے ہمراہ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں اسے پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں، کراچی میں افسوسناک واقعات ہوئے ہیں، جن پر قابو پالیا جائے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ انتہائی افسوسناک ہے،پیپلز پارٹی کون سے میدان میں لڑنے کی دھمکی دے رہی ہے؟عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد اگرکوئی جنگ کرنا چاہتا ہے تو ریاست اس سے اپنے انداز سے نمٹے گی، کوئی قانونی جنگ لڑنا چاہتا ہے یا سڑکوں پر یہ ات کی اپنی چوائس ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو سکیورٹی بڑھانے کا کہا تھا لیکن کچھ نہیں ہوا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کیسز بنے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے، ملک محاذآرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -