دین اسلام کا جوہر اخلاص ہے ٗ دردانہ صدیقی
کراچی (پ ر)جماعت اسلامی پاکستان (حلقہ خواتین )کی مرکزی جنرل سکریٹری دردانہ صدیقی نے کہاکہ ارکان تحریک کا سرمایہ ہوتے ہیں ان کی ذمہ داریاں کارکنان سے زیادہ ہوتی ہیں غلبہ اسلام کے لیے صلاحیت اور صالحیت دونوں سے کام لینا ہوگا۔دین اسلام کا جوہر اخلاص ہے اجتماعیت کو نقصان سے بچانے کے لیے شیطان کی چالوں اور حربوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے خصوصی اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجتماع میں کراچی کی دس اضلاع میں تقسیم کے بعد ان اضلاع میں عبوری ناظمات کا بھی اعلان کیا گیا جن میں ضلع ملیر جمیلہ عبد الرحمن ، ضلع ماڈل شاہ فیصل عذرا جمیل ، ضلع لانڈھی کورنگی شہناز فیاض ، ضلع گلستان جوہر ندیمہ تسنیم،ضلع جمشید سوسائٹیز گلِ رُخ مسعود، ضلع جنوبی ذکیہ اقبال ، ضلع غربی نفیسہ رکن الدین ، ضلع شمالی مہر افشاں ، ضلع گلبرگ وسطی عفیفہ چغتائی اورضلع ناظم آباد وسطی مسرت جنید شامل ہیں۔