بٹ خیلہ میں محکمہ گیس کی من مانیاں ، صارفین سراپااحتجاج

بٹ خیلہ میں محکمہ گیس کی من مانیاں ، صارفین سراپااحتجاج

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )بٹ خیلہ میں محکمہ سوئی گیس کے افسران نے اپناراج قائم کردیاسی این جی سٹیشنوں کے بعداب گھریلو ں صارفین پربھی گیس لوڈشیڈنگ شروع کردی علاقے کے عوام سراپااحتجاج مرکزی حکومت نوٹس لیں صارفین کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گھریلوں صارفین کوبلاتعطل گیس فراہمی کے اعلان کومحکمہ سوئی گیس مالاکنڈکے اہلکاروں نے پاؤں تلے روندڈالاسی این جی سٹیشنوں کے بعداب گھریلوں صارفین پربھی گیس کے لوڈشیڈنگ مسلط کردی گئی ہے جس کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے علاق کے عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ محکمہ سوئی گیس مالاکنڈزون کے افسران کولگام دیں اورگھریلوں صارفین پرگیس کے لوڈشیڈنگ کامسئلہ فوری طورپرحل کیاجائے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -