بھارت کاپہلا انسان بردار خلائی مشن 2022میں روانہ کرنے کا اعلان

بھارت کاپہلا انسان بردار خلائی مشن 2022میں روانہ کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(این این آئی)بھارت تین رکنی انسان بردار خلائی مشن روانہ کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک حکومتی بیان میں کہا گیا کہ بھارت اپنا ایسا پہلا مشن 2022میں روانہ کرے گا اور اس کے لیے ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر سرمایے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اگر یہ مشن کامیاب ہو جاتا ہے، تو خلا میں انسان بھیجنے کے اعتبار سے یہ سب سے کم قیمت پروگرام ہو گا۔ حکومتی بیان میں تاہم یہ بھی کہا گیا کہ بھارت خلائی تحقیق سے متعلق عالمی خلائی مصوبوں میں بھی شامل ہونا چاہتا ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے بھارت، امریکا، روس اور چین کے بعد وہ چوتھا ملک ہو گا، جو خلا تک انسان پہنچانے میں کامیاب رہا۔

مزید :

علاقائی -