ٹرمپ کے بعد آسٹریلوی وزیراعظم بھی اچانک دورے پر عراق پہنچ گئے

ٹرمپ کے بعد آسٹریلوی وزیراعظم بھی اچانک دورے پر عراق پہنچ گئے

  

بغداد(این این آئی)عراقی حکومت نے کہاہے کہ آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کل جمعہ کو اچانک دورے پر بغداد پہنچ گئے۔ ان کا یہ دورہ غیر اعلانیہ ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر بھی گذشتہ ہفتے اچانک عراق پہنچ گئے تھے۔عرب ٹی وی کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم اپنے آرمی چیف کے ہمراہ ایک کارگو طیارے پر اچانک بغداد پہنچے۔ بغداد میں آسٹریلوی وزیراعظم اور آرمی چیف دارالحکومت کے شمال میں قائم معسکرک التاجی میں فوجی اڈے پر پہنچے۔ذرائع کے مطابق موریسن نے عراقی حکومت کے کسی عہدیدار سے کوئی بات چیت نہیں کی۔ انہوں نے آسٹریلوی فوجی اڈے کا معائنہ کیا جہاں 800 آسٹریلین فوجی عراق کی مسلج افواج کو عسکری تربیت دے رہے۔

اسکاٹ موریسن کے دورہ بغداد کا مقصد وہاں پر تعینات آسٹریلوی فوجیوں کو نئے سال کی مبارک باد پیش کرنا اور ان کی عسکری خدمات کو سراہنا ہے۔

مزید :

علاقائی -