مقبوضہ وادی ،بھارتی فورسز کی کاروائیوں میں مزید 4کشمیری نوجوان شہید ،عوام سراپا احتجاج

مقبوضہ وادی ،بھارتی فورسز کی کاروائیوں میں مزید 4کشمیری نوجوان شہید ،عوام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ،فورسز نے 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقوں ہانجن پائین اور راج پورہ میں سرچ آپریشن اور محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔واقعات کے خلاف مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔اس موقع پر مظاہرین اور قابض فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، جس کے دوران کئی لوگ زخمی ہوگئے جبکہ ضلع بھرمیں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ۔
مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -