منی لانڈرنگ کیس، انور مجید اور عبدالغنی نے خود کو معصوم قرار دیدیا

منی لانڈرنگ کیس، انور مجید اور عبدالغنی نے خود کو معصوم قرار دیدیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ملزمان عبدالغنی مجید اور انور مجید نے اپنے آپ کو معصوم قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے پاس کوئی بنیاد نہیں کہ وہ معاملہ نیب کو ارسال کرنے کی سفارش کرتی،جے آئی ٹی کی کسی بھی سفارش کی منظوری دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کے ملزمان اور اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور عبدالغنی مجید کی جانب سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں دونوں ملزمان سے عدالت سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی )کی رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔ملزمان نے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی ایگزیکٹو سمری اور حتمی رپورٹ کے چار والیم فراہم کیے گئے جبکہ جن 924لوگوں کے بیان ریکارڈ کیے گئے ان کے نام فراہم کیے گئے نہ ہی جس ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا وہ فراہم کیا گیا۔ملزمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان حالات میں وہ جے آئی ٹی رپورٹ پر مفصل جواب دینے سے قاصر ہیں جبکہ رپورٹ کے ساتھ کوئی مواد یا دستاویزات نہیں جو الزامات کی تائید کرے اس لیے جے آئی ٹی رپورٹ میں لگائے گئے ہر الزام میں وہ معصوم ہیں۔

معصوم قرار

مزید :

صفحہ اول -