کرتارپورراہداری،پاکستان کی 59صفحات پرمشتمل 14اہم تجاویزبھارت کو ارسال

کرتارپورراہداری،پاکستان کی 59صفحات پرمشتمل 14اہم تجاویزبھارت کو ارسال

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) کرتارپورکوریڈورسے متعلق پاکستان کی طرف سے 59صفحات پرمشتمل14 تجاویزبھارت کو بھجوادی گئیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت کو بھجوائی گئی تجاویزکے مطابق کرتارپورکوریڈورکے ذریعے بھارتی یاتریوں کوویزافری انٹری دی جائے گی، دونوں ممالک اپنی حدود میں سہولتی سنٹراورسکیورٹی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی، یاتری کم ازکم 15 افراد کے گروپ کی شکل میں آسکیں گے، پاکستان کی طرف سے بھارتی سکھ یاتریوں کو خصوصی پرمٹ جاری کیا جائے گا اوردونوں ممالک یاتریوں کا ریکارڈ مرتب کریں گے جس میں ان کا نام ، سفری ریکارڈاوردیگرتفصیلات شامل ہوں گی۔تجاویزمیں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکومت یاتریوں کی فہرست کم ازکم تین روزقبل پاکستان کوفراہم کرے گی، یاتریوں کے پاس بھارت کا قابل معیاد پاسپورٹ ہونا ضروری ہوگا، گوردوارہ دربارصاحب صبح 8سے شام 5بجے تک کھلا رہے گا۔تجاویز میں مزید کہا گیا کہ پاکستان روزانہ 500یاتریوں کو پرمٹ جاری کرے گا تاہم پاکستان بغیرکوئی وجہ بتائے پرمٹ منسوخ کرسکے گا جبکہ بھارتی یاتریوں کو اپنی حکومت سے سکیورٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ہوگا۔

کرتارپورکوریڈور/تجاویز

مزید :

صفحہ اول -