ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی ڈگری کو درست قرار دیدیا

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی ڈگری کو درست قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ،اسلام آباد( لیڈی رپورٹر،آئی این پی ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری کو درست قرار دے دیا،شہزاد سلیم نے ایم ایس سی کی ڈگری 2002 میں لی، ڈی جی نیب شہزاد سلم کی ڈگری کا کوئی مسئلہ نہیں،ان کی ڈگری ٹھیک ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری کے معاملے پر ایچ ای سی نے تحقیقات مکمل کرلیں۔ ترجمان ایچ ای سی عیشا اکرام نے کہا ہے ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری 100 فیصد درست ہے، شہزاد سلیم نے ایم ایس سی کی ڈگری 2002 میں لی، ڈی جی نیب شہزاد سلم کی ڈگری کا کوئی مسئلہ نہیں، ان کی ڈگری ٹھیک ہے، شہزاد سلیم کی ڈگری کی تصدیق کرنے کے بعد متعلقہ محکمے کو آگاہ کر چکے ہیں۔
شہزاد سلیم

مزید :

صفحہ اول -