2ماہ میں پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ افراد کی تعداد 6لاکھ ہوگئی

2ماہ میں پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ افراد کی تعداد 6لاکھ ہوگئی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان سٹیزن پورٹل کو قائم کیے جانے کے بعد 2 ماہ کے قلیل عرصے میں پورٹل پر رجسٹرڈ افراد کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی ، پورٹل کو موصول شدہ شکایات کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 6 سو 67 ہوگئی، نصف کا ازالہ کردیا گیا،24 ہزار 76 افراد نے پورٹل کے قیام اور اس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل کے اب تک کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔ 2 ماہ کے قلیل عرصے میں پورٹل پر رجسٹرڈ افراد کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ پورٹل پر اب تک موصول شدہ شکایات کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 6 سو 67 ہے۔پورٹل کو موصول شدہ شکایات میں سے 90 فیصد اندرون ملک، 9.66 فیصد اوور سیز اور 0.45 فیصد غیر ملکیوں کی ہیں۔پورٹل پر پنجاب سے 1 لاکھ 5 ہزار 7 سو 94، خیبر پختونخواہ سے 26 ہزار 7 سو 90، سندھ سے 31 ہزار 6 سو 98، بلوچستان سے 2 ہزار 5 سو 24، گلگت بلتستان سے 184، اسلام آباد سے 61 ہزار 6 سو 44 اور آزاد کشمیر سے 11 سو 72 شکایات موصول ہوئیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب سے موصول شکایات میں سے 40 ہزار 4 سو 11 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے، پختونخواہ سے 12 ہزار 7 سو 71، سندھ سے 2 ہزار 63، بلوچستان سے 316 اور اسلام آباد کے شہریوں کی 35 ہزار 9 سو 50 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔پورٹل پر اب تک مجموعی طور پر 47 ہزار 5 سو 79 تجاویز موصول ہوئیں جبکہ عوامی فیڈ بیک کے مطابق 24 ہزار 76 افراد نے پورٹل کے قیام اور اس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید :

صفحہ اول -