ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 23مارچ کو پاکستان آئیں گے

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 23مارچ کو پاکستان آئیں گے

  

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 23 مارچ کو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔ ان کے ہمراہ ملائشین سرمایہ کاروں اور تاجروں کا ایک بڑا وفد بھی پاکستان آئے گا جبکہ سرمایہ کمپنیوں کے نمائندے اس دورے سے پہلے بھی پاکستان پہنچیں گے۔مہاتیر محمد اپنے عرصہ اقتدار کے دوران متعدد مرتبہ پاکستان کے دورے کر چکے ہیں تاہم یہ دورہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

مہاتیر محمد

مزید :

صفحہ اول -