فرانسیسی صدر کے سابق معاون کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا

فرانسیسی صدر کے سابق معاون کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا

  

پیرس (این این آئی)فرانس میں ایک احتجاجی پر تشدد کے الزام کے بعد ملازمت سے فارغ کیے گئے اہم حکومتی عہدیدار اور صدر عمانویل ماکروں کے سابق سیکیورٹی معاون الیکزینڈر بینالا کا ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔بینالا پر الزام ہے کہ ملازمت سے برطرف کیے جانے کے بعد بھی اپنا سفارتی پاسپورٹ مسلسل استعمال کر رہا ہے جو کہ قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب پیرس وزارت خارجہ نے بینالا کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں کے سابق سیکیورٹی معاون الیکذنڈر بینالا پر الزام ہے کہ اس نے ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران ایک شہری پر بے جا تشدد کیا تھا جس کے بعد اسے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔فرانسیسی اخبار کے مطابق بینالا نے گذشتہ ہفتے افریقی ملکوں چاڈ اور کیمرون کا دورہ کیا اور اعلیٰ سطحی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ اس نے ان ملکوں کے دورے کے دوران سفارتی پاسپورٹس استعمال کیا۔

مزید :

علاقائی -