پیپلز پارٹی کا موجودہ صورتحال پر مشاورت کیلئے اجلاس آج طلب
کراچی (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے موجودہ صورتحال (آج) اتوار کو اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے (آج) اتوار کو دو بجے بلاول ہاؤس کراچی میں اجلاس طلب کرلیا ۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کرینگے ۔ اجلاس میں مرکزی اور صوبائی رہنماؤں سمیت قانونی ماہرین بھی شرکت کرینگے ۔ اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ اور ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے فیصلے پر مشاورت کی جائے گی ۔