محکمہ ڈاک نے ٹریک اینڈ ٹریس ایپ متعارف کرادی

محکمہ ڈاک نے ٹریک اینڈ ٹریس ایپ متعارف کرادی

  

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی حکومت نے پاکستان پوسٹ کے نظام میں جدت لا تے ہوئے پارسل کی بکنگ کے لیے محکمہ ڈاک کی ایپلی کیشن کا افتتاح کی کر دیا ،ایپ پارسل کے ڈسپیچ ہونے سے منزل تک پہنچنے تک ساری تفصیلات سے صارف کو آگاہ رکھے گی،ہر پارسل کی تفصیل صارف کے ساتھ وفاقی وزیر بھی خود دیکھ سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق پارسل کی بکنگ کے لیے محکمہ ڈاک بھی اب ایپلی کیشن استعمال کرے گا۔ ٹریک اینڈ ٹریس ایپ پوسٹل صارفین کو دستیاب ہوگی۔ ایپ پارسل کے ڈسپیچ ہونے سے منزل تک پہنچنے تک ساری تفصیلات سے صارف کو آگاہ رکھے گی۔اگر پارسل منزل تک نہ پہنچ سکا ہو تو ایپ وجوہات کے ساتھ رہنمائی بھی فراہم کرے گی، ہر پارسل کی تفصیل صارف کے ساتھ وفاقی وزیر بھی خود دیکھ سکیں گے۔وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے ایپ کا افتتاح کر دیا ، ملک بھر کے پوسٹل صارفین ایپ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ مراد سعید نے کہا ہے کہ ایپ کا مقصد سہولت کے ساتھ ساتھ پوسٹل صارفین کا اعتماد بڑھانا ہے۔

محکمہ ڈاک

مزید :

صفحہ آخر -