فرخ سبز واری ایس ای سی پی کے چیئرمین تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

فرخ سبز واری ایس ای سی پی کے چیئرمین تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی کابینہ فرخ سبزواری کو سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا چئیرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کا اجلاس جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا۔ وازرت خزانہ کی جانب سے بطور چئیرمین تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد فرخ سبز واری چئیرمین کی ذمہ داریاں سنھبال لیں گے۔ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ماہ نومبر کی پندرہ تاریخ کو فرخ سبز واری کو ایس ای سی پی میں کمشنر تعینات کیا تھا۔ طاہر محمود اس وقت ایس ای سی پی کے قائم مقام چئیرمین ہیں۔ فرخ سبز واری کپیٹل اور سکیورٹیز مارکیٹ کا پچیس سال سے زائد تجربہ رکھنے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے علاوہ سنگا پور، انڈونیشیا اور امریکہ کی سکیورٹیز مارکیٹ میں بھی کام کیا ہے۔ فرخ سبز واری نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمینسٹریشن (آئی بی اے) سے بزنس ایڈمینسٹریشن میں ماسٹرز کر رکھا ہے۔ ایس ای سی پی میں کشمنر تعینات ہونے سے پہلے سبز واری،پاکستان کی مالیاتی شعبے کی ایک بڑی فرم، بی ایم اے کپیٹل مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے۔ اس سے پہلے فرخ سبز واری سات سال تک سنگا پور کی ایک بڑی کمپنی کریڈٹ سوئس سکیورٹیز میں 2010 سے 2017 تکسینئر عہدہ پر خدمات انجام دیتے رہے۔ اس سے پہلے کسب سکیورٹیز اور دیگر کئی اداروں میں بھی چیف ایگزیکٹو آفیسرکے عہدے پر فائز رہے۔

مزید :

صفحہ آخر -