دورہ قطر کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ ہے ،وزیرخارجہ

دورہ قطر کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ ہے ،وزیرخارجہ

  

اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کے دورہ قطر کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ ہے ، افغان مفاہمتی عمل میں قطری قیادت کو بھی اعتماد میں لینا ہے ، چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ممالک سے روابط کا فروغ ہماری ترجیح ہے ۔ وہ ہفتہ کی شب قطر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر خطے کا انتہائی اہم ملک ہے اور قطر کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دورہ کے دوران افغان مفاہمتی عمل میں قطری قیادت کو بھی اعتماد میں لیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور قطری سرمایہ دار اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خارجہ پالیسی کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنا ہے ۔ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ممالک سے روابط کا فروغ ترجیح ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -