گیس بحران شدت اختیار کر گیا

گیس بحران شدت اختیار کر گیا

  

کراچی(آن لائن) ملک بھر سمیت شہر قائد میں بھی گیس بحران شدت اختیار کر گیا ‘جس کیوجہ سے سائٹ ایریا کے صنعت کاروں نے فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن سلیم پاریکھ نے کہا کہ آج سائٹ ایریا میں صنعتیں بند کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں بدانتظامی کیوجہ سے بھاری نقصان ہو رہا ہے۔انھوں نے منگل کو گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔دوسری جانب گیس بحران پر سوئی سدرن گیس کمپنی اور صنعت کاروں کا اجلاس آج ہوگا۔واضح رہے کہ سوئی سدرن کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو آج بھی گیس فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رواں ماہ کے وسط میں بھی ایک ہفتے تک سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رہے تھے،جب سوئی سدرن گیس کمپنی نے غیرمعینہ مدت تک گیس سپلائی بند کردی تھی۔

گیس

مزید :

صفحہ آخر -