کراچی ، فالودے والے کے بعدلڈو فروخت کرنے والا نابینا شخص بھی کروڑ پتی

کراچی ، فالودے والے کے بعدلڈو فروخت کرنے والا نابینا شخص بھی کروڑ پتی

  

کراچی (آن لائن) جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے جعلی کمپنیاں بنانے کا ایک اور کیس سامنے آ گیا فالودے والے ارب پتی کے بعد لڈو فروخت کرنے والا نابینا شخص کروڑوں میں کھیلنے لگا اکاؤنٹ میں ڈھائی کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشن سامنے آنے پر ایف بی آر کا لیاقت نامی نابینا شخص کے گھر پر چھاپہ ، تحقیقات کے لئے ایف بی آر کے دفتر طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے لوگوں کو مالدار کرنے والی قسمت کی دیوی نے فالودے والے کوا رب پتی کرنے کے بعد تل کے لڈو فروخت کرنے والے نابینا شخص کے دروازے پر بھی دستک دے دی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے جعلی کمپنیاں بنانے کا ایک اورکیس سامنے آگیا۔ تل کے لڈو فروخت کرنے والا نا بینا شخص کروڑپتی نکلا۔ لیاقت نامی شہری کے اکاؤنٹس سے ڈھائی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ ایف بی آر نے لیاقت نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر مزید کارروائی کے لئے دفتر طلب کر لیاہے متاثرہ شہری لیاقت کا کہنا ہے کہ میرا شناختی کارڈ تین بار گم ہوا جس کے مقدمات بھی درج کروائے گئے تل کے لڈو فروخت کر کے گزر بسر کرتا ہوں اڑھائی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کا ایف بی ار سے معلوم ہوا۔

کروڑ پتی

مزید :

صفحہ آخر -