اشرف غنی کا شاہ سلمان کو ٹیلیفون سعودی فرمانزواکی افغان امن عمل میں مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی
کابل (آن لائن)افغان صدر اشرف غنی اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ جس میں سعودی شاہ نے افغان امن عمل میں مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدارتی محل سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اشرف غنی اور سعودی شاہ سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی جس میں افغان امن عمل زیر گفتگو رہا۔افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے پر سعودی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔سعودی شاہ سلمان نے افغان امن میں مدد جاری رکھنے رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس عمل پر یقین کا اظہار کیا۔
ٹیلیفونک رابطہ