ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کا فراڈ ، ٹریول ایجنٹس کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کا فراڈ ، ٹریول ایجنٹس کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) ٹریول ایجنسی کا مالک ٹریویل ایجنٹس کی جانب سے مبینہ طور پرایک کروڑ 10 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے پر اندراج مقدمہ کیلئے سیشن عدالت پہنچ گیا۔درخواستگزار نے وکیل کی وساطت سے اندراج مقدمہ کی دائردرخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ فراڈ کرنے والے کمیشن ایجنٹس کیخلاف ایف ائی اے حکام مقدمہ درج نہیں کر رہے۔
،ملزمان نے دبئی اور سعودی عرب کی ٹکٹس فراہم کرنے کے لئے مذکورہ بالا رقم حاصل کی اور ٹکٹس فرام نہیں کیں ، 35 افراد ٹکٹ نہ ملنے سے پریشان اور ایجنسی سے رقم کا مطابلہ کر رہے ہیں ،عدالت سے استدعاہے کہ ایف آئی اے کو مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے

مزید :

علاقائی -